خواتین کی امدادی رقوم میں کٹوتی،ریٹیلرز  کے اکاؤنٹ سیل، مقدمہ درج

خواتین کی امدادی رقوم میں کٹوتی،ریٹیلرز  کے اکاؤنٹ سیل، مقدمہ درج

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کا(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

خواتین کی امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والے ریٹلروں کے خلاف گھیرا تنگ،2 خواتین کی امدادی رقم سے کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کیخلاف کاروائی،اکاؤنٹ سیل کرکے ریٹیلر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا،اس بارے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سید غضنفر عباس بخاری  نے مستحق خواتین کی آنے والی امدادی رقم سے کٹوتی کرنے والے کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے، گزشتہ روز چھاپوں کے دوران تھانہ سٹی کوٹ ادو میں 2خواتین صائمہ شاہداور شکیلہ بیگم کی شکایت پر تھانہ روڈ پر قائم شیخ موبائل شاپ کے اونر ریٹیلر شیخ محمد ساجد  جس نے دونوں خواتین سے 4سو روپے کی کٹوتی کی تھی کی شکایت ریٹیلر شیخ محمد ساجد کا اکانٹ سیل کرکے اس کے خلاف تھانہ سیٹی کوٹ ادو میں اس طرح سے بھیجوا دیا پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے ریٹیلر شیخ محمد ساجد کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سید غضنفر عباس بخاری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 514/22زیر دفعہ 406/420/409درج کرلیا,اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سید غضنفر عباس بخاری امدادی رقوم وصول کرنے والی خواتین کو ہدایت کی احساس کفالت پروگرام کے مستحق امدادی افراد کی رقوم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں،اور ایجنٹ دوکاندار پر کڑی نظر رکھیں تاکہ بزرگ شریف بزرگ خواتین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ایجنٹوں گرفتار کیا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ اور ریٹیلر سرکاری امدادی رقم میں خرد برد کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کے خلاف بی آئی ایس پی کے دفتر اطلاع دیں جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی(تصویر ہمرہ)

مزید :

ملتان صفحہ آخر -