ہمیشہ مثبت کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں، ہنی شہزادی 

    ہمیشہ مثبت کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں، ہنی شہزادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمر ہنی شہزادی نے بتایا کہ میں ان دنوں شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں پرفارم کررہی ہوں اس ڈرامے کے لئے میں نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں جن کو زبردست بنانے کے لئے دن رات ریہرسل کی ہے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق  اور ڈائریکٹر ایم وقاص ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ہنی شہزادی نے کہا کہ میں بلند حوصلے اور سوچ کے ساتھ اس فیلڈ میں آئی تھی اور اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر اپنا نام بنانا چاہتی ہوں. میں مثبت کام کرنے کی خواہشمند ہوں اور اپنے کام سے پاکستان کا ایک اچھا فیس دنیا کے سامنے لاؤں گی۔ہنی شہزادی نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کی شروعات سے ماڈلنگ اور اداکاری سے وابستہ ہوں اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئی نسل تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے اور اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جس کی وجہ سے میں نے جب شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس سلسلے میں مجھے اپنے گھر والوں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔ 

مزید :

کلچر -