سرمایہ کاری سے فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن ہے، مایا سونو خان

سرمایہ کاری سے فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن ہے، مایا سونو خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے۔مایا سونو خان نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

مزید :

کلچر -