پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ 20ارکان کی جگہ ضمنی انتخابات کی تیاری شروع

  پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ 20ارکان کی جگہ ضمنی انتخابات کی تیاری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونیوالے 20ارکان اسمبلی کی جگہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضمنی انتخابا ت کی تیاریوں کا اعلان کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کے 20صوبائی حلقوں میں 45لاکھ 79ہزار 900ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں مرد ووٹرز حضرات کی تعداد 24لاکھ 60ہزار 906جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 21لاکھ 19ہزار تک ہے۔ 20حلقوں کیلئے کل پولنگ بوتھ کی تعداد 3ہزار 129ہے ایک ہزار 703پولنگ سٹیشن مشترکہ ہونگے جبکہ 697خواتین کیلئے اورمردوں کیلئے 729ہونگے۔ لاہور کے چار حلقوں میں ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 22ہزار 878ہے جوحق رائے دہی استعمال کرینگے، ان حلقوں میں تین لاکھ 82ہزار 928مرد جبکہ خواتین کی تعداد3لاکھ 39ہزار 350ہے،2لاکھ 69ہزار پی پی 1میں ہونگے۔ 
ضمنی الیکشن تیاری

مزید :

صفحہ اول -