عمران خان کی بریت کی حمایت کرنیوالے2پراسیکیوٹرز برطرف

  عمران خان کی بریت کی حمایت کرنیوالے2پراسیکیوٹرز برطرف

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں بریت کی حمایت کرنیوالے دو پراسیکیوٹرز کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے دونوں سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ عامر سلطان گورایا اور فاخرہ عامر سلطان انسداد دہشت گردی عدالت کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز تھے۔ دونوں پبلک پراسیکیوٹرز نے عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کی پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں بریت کی حمایت کی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کی بریت کی حمایت کرنے پر دونوں پراسیکیوٹرز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے خط لکھا تھا۔ 

پراسیکیوٹرز برطرف

مزید :

صفحہ اول -