پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کااقدام چیلنج 

پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کااقدام چیلنج 

  

   لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے اقدام کوچیلنج کردیاگیا یہ درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کر دی ہے،ووٹر لسٹوں میں تبدیلی خلاف قانون ہے،کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دیکر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے، موقف آئین کے آرٹیکل 218 (3) اور 222 کی جا رہی ہے،صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تمام ووٹرز کے ووٹ اصل جگہ پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ اول -