عسکری قیادت کیخلاف بیان،کینیڈین ہائی کمشنردفتر خارجہ طلب، شدید احتجاج 

عسکری قیادت کیخلاف بیان،کینیڈین ہائی کمشنردفتر خارجہ طلب، شدید احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے عسکری قیادت کے خلاف بیان پر کینڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔جمعرات کو کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
عسکری قیادت 

مزید :

صفحہ اول -