پاکستان نے ڈس انفارمیشن  کیخلاف بھر پور اقدامات کئے،بلاول

پاکستان نے ڈس انفارمیشن  کیخلاف بھر پور اقدامات کئے،بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ڈس انفارمیشن موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے روک تھام کے ساتھ لوگوں میں آگاہی بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے دوست ممالک کے ساتھ مل کر ڈس انفارمیشن کیخلاف اقدامات کئے ہیں جبکہ اس سے موثر طریقہ سے نمٹنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔جمعرات کو وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گروپ آف فرینڈز کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈس انفارمیشن اس دور کا بڑا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے روک تھام کیساتھ لوگوں میں آگاہی بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے دوست ممالک کے ساتھ مل کر ڈس انفارمیشن کیخلاف اقدامات کئے ہیں جبکہ اس سے موثر طریقہ سے نمٹنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈس انفارمیشن سے آگاہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا سکتی ہے، اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی کو مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری

مزید :

صفحہ اول -