افغانستان، زلزلے میں جاں بحق افراد کی اجتماعی تدفین
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں آنیوالے زلزلے نے ایک ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔افغان صوبے پکتیکا میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچائی اورگھر ملبے کے ڈھیر بن گئے۔پکتیکا میں آنیوالے زلز لے کے بعد مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کا عمل دکھایا گیاہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کیلئے اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔
افغانستان زلزلہ