گوجرانوالہ،نئے کپڑے نہ ملنے پر ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

      گوجرانوالہ،نئے کپڑے نہ ملنے پر ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

  

 گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)تھانہ گرجاکھ پولیس نے  ماں کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں حیدر علی نامی نوجوان نے گھریلو ناچاکی بنا ء پر اپنی ماں کو قتل اور بہن کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگیا جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ڈی ایس پی سرکل کوتوالی ثناء اللہ ڈھلو کی زیر نگرانی ایس ایچ او گرجاکھ سب انسپکٹر احمد بلال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد رضا  پر مشتمل پولیس ٹیم  نے مقتولہ کے بیٹے حیدر علی کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم حیدر علی نے ماں کو نئے کپڑے نہ خرید کر دینے پر ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

بیٹا گرفتار

مزید :

صفحہ اول -