امریکہ ہمارے جاں بحق ایٹمی سائنسدانوں کے بدلے اربوں ڈالرز معاوضہ ادا کرے، ایران

 امریکہ ہمارے جاں بحق ایٹمی سائنسدانوں کے بدلے اربوں ڈالرز معاوضہ ادا کرے، ...

  

 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اپنے مارے گئے ایٹمی سائنسدانوں کے بدلے امریکا سے  4 ارب ڈالرز سے زائد معاوضے کا مطالبہ کر دیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی(اے ایف پی) کے مطابق ایک ایرانی عدالت نے جمعرات کو حکم دیا کہ امریکا ان ایٹمی سائنسدانوں کے خاندانوں کو 4 ارب ڈالرز سے زائد  معاوضہ ادا کرے جو حالیہ برسوں میں مارے گئے تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا، اسرائیل  دونوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ اہم شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن میں نومبر 2020 میں ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کا قتل بھی شامل ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایرانی عدالت نے کہا ہے کہ مجرمانہ تحقیقات اور اسرائیلی حکام کے تبصروں کی بنیاد پر یہ واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کو قتل کروایا۔عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی براہ راست اور بالواسطہ حمایت کرتا ہے اور اسی لیے امریکا تمام کارروائیوں کا ذمہ دار ہے، بشمول ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد اور حمایت کرنا۔ایرانی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میں امریکی حکومت، سابق صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ دیگر اعلیٰ امریکی حکام بھی شامل ہیں۔

 ایران

مزید :

صفحہ اول -