یوٹیلیٹی سٹورز پر مسلسل دوسرے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، دالیں مزید مہنگی 

یوٹیلیٹی سٹورز پر مسلسل دوسرے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، دالیں مزید ...

  

        اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اشیا ء مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سفید چنے کی قیمت 87روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی جب کہ دال مسور کی قیمت میں 55روپے کے بعد 215روپے سے بڑھ کر 270روپے فی کلوہوگئی۔

 یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ اول -