سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی ایم این ایزکے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ، فائل داخل دفتر

سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی ایم این ایزکے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ، ...

  

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع نے بتایا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے نوٹسز بھجوائے تھے تاہم ابتک کوئی رکن تصدیق کیلئے سپیکر کے پاس نہیں آیا اور مسلسل پی ٹی آئی اراکین اپنے استعفو ں کی تصدیق کیلئے انکاری ہیں،کسی بھی رکن کے نہ آنے پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے فائل داخل دفتر کردی، پھر بھی فوری طور پر اراکین کے استعفے منظور نہیں ہونگے،معاملے کو مزید لٹکا یا جائیگا، ذرا ئع کا بتانا ہے حکومت کو استعفے منظور کرنے کی صورت میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کابھی خوف ہے،اسلئے معا ملے کو لٹکا کر ضمنی انتخابات کا راستہ روکنا چاہتی ہے،قواعد کے مطابق استعفوں کی تصدیق نہ ہونے پر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا۔

سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -