پاکستان، ترکی دوستی، محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہیں،مریم اورنگزیب

   پاکستان، ترکی دوستی، محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہیں،مریم اورنگزیب

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دوستی اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہوئے ہیں دونوں ممالک کے عوام مشترکہ تاریخ، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (تیکا) کے تعاون سے اے پی پی اردو سروس کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی کا پاکستان کے تقریبا ہر شعبے میں تعاون موجود ہے جو دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے لئے محبت کا اظہار ہے اے پی پی اردو نیوز سروس کی اپ گریڈیشن کے وسیع پیمانے پر دوررس اثرات مرتب ہوں گیاس اقدام سے یقینی طور پر اے پی پی اردو نیوز سروس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی یہ ایک اہم سنگ میل ہے جو آج ہم نے اے پی پی کی رسائی کو بڑھانے کے حوالے سے حاصل کیا ہیپاکستان میں صحت، تعلیم اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں منصوبوں کے آغاز کیلئے ترک حکومت کا کردار لائق تحسین ہے ترک سفیر کی پاکستان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ پاکستان کے عظیم دوست ہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ اے پی پی کے نیوز آپریشنز کی اپ گریڈیشن سے پوری دنیا میں اے پی پی کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔

 مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -