عمرانی فتنے کا اصل چہرہ عوام دیکھ چکے،ملک کو مسائل سے نکالنے میں وقت لگے گا،مریم نواز

    عمرانی فتنے کا اصل چہرہ عوام دیکھ چکے،ملک کو مسائل سے نکالنے میں وقت لگے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے،تاہم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر نے میں وقت لگے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امرا میں ملاقات کیلئے آنیوالے سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے گفتگو میں کیا، اس مو قع پر ملکی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ پروفیسر ساجد میر نے لندن میں قائد مسلم لیگ(ن)اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہونیوالی ملاقات کا احوال بتایا اور اہم پیغام بھی مریم نواز کو پہنچایا۔ مریم نواز نے کہا اسوقت وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور پنجاب میں بھی اتحادی جماعتوں کے اشتراک سے حکومت چل رہی ہے۔ مہنگا ئی اور دیگر مسائل کا تمام قومی سیاسی جماعتوں نے ملک کر مقابلہ کرنا ہے، عمرانی حکومت ملک کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی، ملکی استحکام کیساتھ ملکی وقار بھی ہمیں عزیز ہے، ایک پا ر ٹی تنہا ملک کو مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکال سکتی۔ عمرانی فتنہ احتجاج کے نام پر ایک بار پھر فساد کی دھمکیاں دے رہا ہے،ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں اب انکے چہرو ں کے نقا ب اتر گئے ہیں، اصلی چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔سینیٹر ساجد میر نے کہا ہمیں پاکستان عزیز ہے۔ پی ڈی ایم کو بحرانی حالات میں حکومت کا کوئی شوق نہیں تھا۔ عمران خاں پا کستا ن کو تباہی کی طرف سے لیکر جارہا تھا، ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے عمران خاں کو اقتدار کی کرسی سے اتارنا ناگزیر ہو چکا تھا۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوا ر وں کی کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، ملاقات میں سیاسی امور کے ناظم چوہدری کا شف نواز رندھا وا، ملک سلیمان اور اسامہ کریم بھی شریک تھے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -