ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے،مصدق ملک

    ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے،مصدق ملک

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ  ہے، گیس کی قیمت مزید بڑھے گی،جمعرات کو نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ تمام جماعتیں یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، تمام جماعتوں نے یکسوئی کے ساتھ بڑے فیصلے کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ  ملک کے دفاع پر 1532ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں جب کہ ملک کو برباد کرنے کے کارخانے7ہزار ارب کے ہیں، جس طرح پاکستان کو چلایا جارہا تھا کسی اورملک کو چلایا جاتا تو وہ دیوالیہ ہو جاتا،سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، 5/6مہینے کے سخت فیصلوں کے بعد ملک میں معاشی طور پر استحکام آئے گا،انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پی ایس او کے ذریعے تیل خریدتی ہے، تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو 30دن کے بعد لوگوں تک اس کے اثرات پہنچتے ہیں، تیل کی قیمت کم ہو جائے تو بھی ایک مہینے کے اندر اس کے اثرات سامنے آجاتے ہیں، کروڈ آئل 124سے 108روپے پر آگیا ہے،مصدق ملک نے کہا کہ ہماری ریفائنریز پرانے زمانے کی ہیں، پارکو میں ابوظہبی اور حکومت پاکستان دونوں کی انویسٹمنٹ ہے۔

مصدق ملک

مزید :

صفحہ اول -