ماس ریسلنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل جیت لئے

  ماس ریسلنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل جیت لئے

  

        لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈل جیت لیے۔روس میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔چیمپیئن شپ کے فائنل میں روس کے ریسلر نے پاکستان کے وقاص افضل کو جبکہ کرغزستان کے ریسلر نے پاکستان کے محمد سعد کو شکست دی دونوں قومی ریسلرز نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی عمدہ کھیل اولین ترجیح رہے گی ملک کا نام روشن کرنے کی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت 45 ممالک کے ریسلرز شریک ہیں۔ پاکستان کے 10 ریسلرز مزید مختلف کیٹیگریز میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -