عثمان بزدار کی بطور وزیر اعلیٰ مراعات لینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

 عثمان بزدار کی بطور وزیر اعلیٰ مراعات لینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت نہ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بطور وزیر اعلیٰ مراعات لینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمدامیر بھٹی کی کازلسٹ کی منسوخی کے باعث درخواست میں پیش رفت نہیں ہوسکی،سردارعثمان بزدار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں سابق وزیراعلی پنجاب کی مراعات نہیں دی جا رہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں مراعات دینے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -