ڈاکوؤں کا اہل کانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری

ڈاکوؤں کا اہل کانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، موٹر ...

  

      لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق  تھانہ غازی آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو افضل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ60کی نقدی، زیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر لے گئے اقبال ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر نکلنے والے سیکرٹریٹ کے ملازم فیصل ہارون سے 12ہزار 5سو روپے اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو ہشام سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو غلام حسین سے 20ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد کے علاقے میں ڈاکوآفاق سے 75 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں منظور سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 35ہزار، گھڑی اور موبائل، ماڈل ٹاؤن میں قمر سے گن پوائنٹ پر 15ہزار نقدی موبائل فون، برکی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اطہر سے 15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور مانگا منڈی اور نشتر کالونی سے گاڑیاں جبکہ لوہاری گیٹ اور مانگا منڈی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -