پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 872حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 872حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 872ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  514افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 400معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 445 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 21مسافر 355اور 119پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 276متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد 69حادثات میں 70 متاثرین کیساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ59 حادثات میں 56متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل919متاثرین میں 749مرد اور170خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 178فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور475افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ266زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 721موٹرسائیکلز،65آٹو رکشے96موٹر کاریں،19وین11مسافربسیں،33ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -