محکمہ کوآپریٹو کے زیراہتمام گرلز سکول میں اینٹی ڈینگی سیمینار

   محکمہ کوآپریٹو کے زیراہتمام گرلز سکول میں اینٹی ڈینگی سیمینار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام  واپڈا پبلک گرلزہائی سکول میں اینٹی ڈینگی سیمینار میں رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال،رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر،مرزا جاوید، سیکر ٹری کوآپریٹو پنجاب فواد ہاشم ربانی،رجسٹرار محمد احمد، جوائنٹ رجسٹرار سیٹھ اقبال،طارق خان نیازی، سرکل رجسٹرار اسد ریاض بھٹی،ڈپٹی رجسٹرار معظم بٹ، اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل شاہ، غلام نبی اظہر کے علاوہ شہر کی تمام کوآیٹو سوسائٹیز کے عہدیداروں  نے شرکت کی۔ اس موقع پر  ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت مکمل متحرک ہے  ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور مرزا جاوید نے کہا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،میاں شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلی کے دوران ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔ سیکرٹری کوآپریٹو  فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو متعلقہ سوسائٹیز میں مکینوں کو مکمل آگاہی کے ساتھ ساتھ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ڈی ڈی او ہیلتھ اقبال ٹاون ڈاکٹر حمید اللہ نے ڈینگی آگاہی کیلئے تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ٹاون میں گزشتہ سال سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، رہائشی اپنے گھروں کی چھتوں،روم کولرز کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -