امام حسن ؓنعت کونسل کے زیراہتمام  سود سے پاک معیشت سیمینار

امام حسن ؓنعت کونسل کے زیراہتمام  سود سے پاک معیشت سیمینار

  

لاہور (پ ر) امام حسنؓ کونسل کے زیر اہتمام سود سے پاک معیشت سیمینارکل ہوگا صدارت ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق، صدر سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ  حامد رضا،صدر قومی مشائخ کونسل پاکستان غلام قطب الدین فریدی، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ابوالحسن محمد شاہ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف، چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب، چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،ممتاز ماہر معاشیات ڈاکٹر حمزہ مصطفائی،،رمیض حسن راجہ، غلام مرتضے سعیدی شرکت کریں گے۔

 ممتاز اینکر پرسن ارشاد احمد عارف صدر نظام مصطفے'پارٹی میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ چیئرمین نوری فاؤنڈیشن سید محمد عثمان گیلانی کنٹری کوآرڈینیٹر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل سید ضیاء النور شاہ پیر سید مختار اشرف رضوی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان نورانی سید محمد صفدر شاہ گیلانی سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طاہر محمود ہندلی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل  صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار محمد اکبر ڈوگرایڈووکیٹ صدر المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان تجمل لطیف گرمانی ودیگر ہوں گے ان خیالات کا اظہار امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر امام حسن کونسل پاکستان حافظ نقیب احمد چشتی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 27رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں سود سے پاک معیشت کے حوالے سے 18 سال کی مسلسل سماعت کے بعد فیصلہ دیا ہے اب اس کو عملی جامہ پہنانے کی اشد ضرورت ہے اور یہ سیمینار اس سلسلے کی ایک بڑی کاوش ہے سیمینار کے انتظامات کے حوالے سے ایک کمپٹی تشکیل دی گئی ہے جسمیں صاحب زادہ قاری محمد اعظم ساجد خضری صدر لاہور ڈویڑن،صاحب زادہ قاری احمد شکیل صدیقی صدر ضلع لاہور حافظ محمد الیاس مصطفائی جنرل سیکرٹری ضلع لاہور پیر سید عطاء  المصطفےٰ شاہ عتیق صدر شاہدرہ اور قاری محمد ارشد قادری جنرل سیکرٹری شاہدرہ شامل ہیں سیمینار 25 جون 2022بروز ہفتہ دن 3 بجے شاہجہاں ریسٹورنٹ ڈیوس روڈ لاہور میں منعقد ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -