پانی ونکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ناگزیر،میاں شکیل

پانی ونکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ناگزیر،میاں شکیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب میں پانی و نکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل پر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپا ر ٹمنٹ کی جانب سے کانفرنس میں بین الاقوامی ڈیویلپمنٹ پارٹنرز اور پنجاب کی واٹر یوٹیلیٹیز کے سربراہان کی شرکت۔سیکرٹری ہاؤسنگ شکیل احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز، ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت پنجاب کے دیگر واساز کے ایم ڈیز کی شرکت۔سیکریٹری ہاؤسنگ  میاں شکیل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی و نکاسی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل  ناگزیر ہے۔

 کانفرنس کا مقصد پانی کے اداروں کی سروس ڈلیوری کو بہتر کرنا ہے۔ اجلاس کے انعقاد سے پانی سے منسلک تمام ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی زاہد عزیز کی جانب سے پنجاب میں پانی کے مسائل کے حل کیلئے ماڈل پیش کیا گیا۔ سی ای او آب پاک سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ پانی کی ترسیل اور نکاسی کے منصوبوں پر انقلابی کام کرنے ہونگے۔گزشتہ دہائیوں میں پانی کے میگا منصوبوں پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی۔ مسائل کے حل کیلئے پانی کے بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں زیر زمین پانی کا معیار مختلف ہے۔ زیر زمین پانی پر انحصار کم اور سرفس واٹر کا استعمال بڑھانا ہوگا۔ ایم ڈی  واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی مدد سے لاہور میں ویسٹ واٹر منصوبے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ڈویلپمنٹ پارٹنرز میں جائیکا جاپان،  یونیسیف، ورلڈ بینک، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، ایشین ڈیویلمپنمٹ بنک اور ڈینیڈا ڈنمارک کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -