سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈینگی وارڈ کا قیام
لاہور(جنرل رپورٹر )سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈینگی وارڈ کا قیام، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر مفتی کاڈینگی وارڈ کا دورہ اور سہولیات کا جائزہ اس خصوصی وارڈ کو وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور وزیر صحت سلمان رفیق کے احکامات کی روشنی میں پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے فنکشنل کرایا ہے۔
اس سے قبل سمز آڈیٹوریم میں ڈینگی سے بچاؤ اور تحفظ پر ورکشاپ کا اہتمام پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل کی زیر نگرانی ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر شہراد حفیظ اور پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ قاضی نے ڈینگی کے مریض کی علامات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اثرات اور علاج معالجہ پر تفصیلی لیکچرز دیے۔ پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے ماضی میں ڈینگی کے حوالے سے سابق پرنسپل پروفسر فیصل مسعود کی خدمات کا احاط کرتے ہوئے انھیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔