بوسید ہ عمارتوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے سرو ے شروع
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کا حقیقی ڈیٹا جمع کرنے کے لیے سروے شروع کر دیا ہے لاہور سمیت صوبہ بھر کتنی خستہ حال عمارتیں موجود ہیں۔۔محکمہ بلدیات نے سروے کا آغاز کر دیا۔سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی کی ہدایات پر سروے کے لیے پرفارمہ بھی جاری کر دیا گیا۔ لاہور والڈ سٹی سمیت صوبہ بھر میں خستہ حال عمارتوں کا سروے کروایا جائے گا۔ سروے میں صوبہ بھر کی تمام سرکاری اور نجی املاک شامل ہوں گی۔
۔مراسلے کے مطابق مقامی حکومتیں اپنی حدود میں خطرناک بلڈنگز کے خلاف ضروری کارروائی کریں گی۔