توانائی بچاؤ پلان پر عملدرآمد نہ کرنے پر 18ہوٹل ایک دکان سیل

توانائی بچاؤ پلان پر عملدرآمد نہ کرنے پر 18ہوٹل ایک دکان سیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر)توانائی بچاؤ پلان کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور نے رات گئے سخت کریک ڈاؤن کیا اور مقرر کردہ وقت پر دکانیں، ریسٹورنٹس اور سٹورز بند نہ کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 15 ریسٹورنٹس، تحصیل رائیونڈ میں 02،تحصیل سٹی میں 01 ریسٹورنٹ اور 01 دکان کو سیل کیا گیا۔تحصیل شالیمار میں 02 کیش اینڈ کیری کو سیل کیا گیا۔دریں اثناء)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ نان اور روٹی کی اوورچارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن کریں اور نان کی فروخت 15 روپے جبکہ روٹی کی فروخت 10 روپے میں یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -