واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے،خورشید احمد

واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے،خورشید احمد

  

 لاہور(پ ر)سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ آف پاکستان نے واپڈا و محکمہ بجلی کے ایک لاکھ پچاس ہزار ملازمین کے لئے بجلی کی قلیل سہولت بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اْنہیں نقد رقم تنخواہ میں دینے کی سفارش کی ہے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے نے ایک ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے توانائی سے مطالبہ کیا کہ وہ واپڈا  ملازمین کو جائز حق سے محروم نہ کرے - وزیراعظم  مداخلت کرکے اس غیر قانونی فیصلہ کو  واپس کرائیں ورنہ ملک بھر کے محنت کش احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اجلاس بختیا رلیبرہال لاہو رمیں خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کی صدارت میں ہوا-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -