لاہورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں سمر کیمپ کا خصوصی پروگرام
لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور میڈیکل اینڈ ڈ ینٹل کالج کے سینٹر فار سکلز اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ سمر کیمپ پروگرام کے تحت میڈیکل فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء کے لئے منطقی اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے پر ایک مختصر کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس ڈاکٹر نعیم مبارک معروف پبلک ہیلتھ ریسرچر اور یاسر پیرزادہ مصنف، میڈیا پرسن، کالم نگار اور کمشنر ان لینڈ ریونیو، لاہورنے کروایا۔ اس کورس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا تھاکہ یہ مہارتیں طلباء کے لئے تاحیات آلات کے طور پر کام کریں جو انہیں مستقبل میں عام غلطیوں کی نشاندہی کرنے، طبی غلطیوں سے بچنے، تشخیص کے بہتر طریقوں کی نشاندہی کرنے، پیداواری صلاحیت بڑھانے، بہتر طبی فیصلہ سازی کو یقینی بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ یاسر پیرزادہ نے طلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اورچیف ریسرچر ڈاکٹر نعیم مبارک کو سو وینیئرز بھی دیئے گئے۔