سی بی ڈی پنجاب ا وو رودا کی پاک سعودی بزنس کونسل کیجانب سے پذیرائی

  سی بی ڈی پنجاب ا وو رودا کی پاک سعودی بزنس کونسل کیجانب سے پذیرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان اور سعودی عرب نے تعمیرات، زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی اور سماجی شعبے سمیت کئی شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کی ہے۔ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اس عزم کا اعادہ صوبہ پنجاب کا دورہ کرنے والے ایک اعلیٰ سطحی سعودی تجارتی وفد کے اعزاز میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے پنجاب سول آفیسر ز میس جی او آر میں منعقد ہ خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا۔ سعودی تجارتی وفد کی قیادت فہد البعاش نے کی جبکہ وفدمیں سعودی بزنس چیمبر کے ممبران بھی شامل تھے۔ سیکرٹری صنعت تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل سی بی ڈی ڈ ی اے) اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (رودا)کے سی ای او عمران امین،سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) ا حمر ملک، سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی پی اے) امجد علی اعوان اور پنجاب کے دیگر معروف صنعت کار بھی موجود تھے۔صوبہ پنجاب اپنی جغرافیائی اہمیت، زرخیز زمین، ہنرمند افرادی قوت اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہمیشہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا ہے، جس میں پختہ شاہراہوں اور پلوں کا وسیع جال شامل ہے۔ موجودہ حکومت نے ہمیشہ ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ معاشی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سہولت اور ان کے کاروبار کو آسان بنانے کیلئے بے شمار مراعات فراہم کی گئی ہیں جبکہ خصوصی صنعتی زونز میں درآمدی مشینری پر چھوٹ اور آمدنی پر ٹیکس میں مراعات جیسی سہولیات میسر ہیں۔

مزید :

کامرس -