جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف الیکشن: عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے موجودہ ملکی صورتحال میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں، حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہی ہے،جس پر تحریک انصاف کو شدید تشویش ہے،آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں ملاقات کرنیوالے رہنماتحریک انصاف و سینئر قانون دان بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں آئینی،قانونی سیاسی امور اور ملکی اداروں کو تابع لانے کیلئے حکومت کی جانب سے غیر قانونی قانون سازی سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی و قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھر پور دفاع کریں گے، آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔
عمران خان