”شاہ محمود نے آر او پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی“ تحقیقاتی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال 

      ”شاہ محمود نے آر او پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی“ تحقیقاتی رپورٹ الیکشن ...

  

      اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے الزامات پر تحقیقاتی رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت پر الزامات عائد کئے تھے۔اب صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما پر الزامات عائد کر تے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ملتان ضمنی الیکشن میں دوران سکروٹنی آر او پر دبا ڈالنے کی کوشش کی۔ریٹرننگ افسر کو شاہ محمود نے جانچ پڑتال کے عمل میں رخنہ نہ ڈالنے کی ہدایت کی، پی ٹی آئی رہنماء کے پی ایس اور پی ٹی آئی ورکرز نے اوور سائز بینرز اتارنے پر دھمکیاں دیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ اور سائز بینرز اور پینا فلیکس کو اتارنے سے روکنے کی کوشش کی گئی، شاہ محمود کے پاس وزیر اعلی، ڈی سی یا ڈی پی او سے متعلق ٹھوس ثبوت ہیں تو فراہم کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تمام نکات پر سختی سے عمل کروایا جائے گا، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیا تھا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ملتان دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے اور تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -