ضلع کرم میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح‘ قبائلی مشران
پاراچنار(نمائندہ پاکستان) ضلع کرم میں ہر حالت میں امن قائم رکھیں گے کسی بھی صورت امن کی فضا خراب نہیں ہونے دینگے حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان پس پردہ محرکات بے نقاب کرنے میں حکومت کیساتھ تعاون کا اعلان ایف سی فورٹ صدہ میں ضلع کرم کے تمام قبائلی مشرانوں کا غیر معمولی جرگہ منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر سمندر پاکستانی ساجد حسین طوری، کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک، کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر ثاقب گلزار، کمانڈنٹ کرم ملیشاء کرنل آمین الحق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع?، ممبر قومی اسمبلی ملک فخر زمان بنگش، ممبرز صوبائی اسمبلی محمد ریاض بنگش، سید اقبال حسین میاں بھی شریک تھیں۔ جرگہ سے سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت حسین طوری اور حاجی سلیم خان علشیرزئی نے اپنے حطاب میں بمقام ٹوپکی، صدہ بائی پاس اور سوشل فائرنگ کے واقعات اور سوشل میڈیا پر وائرل قابل اعتراض ویڈیوز کی شدید ترین الفاظ میں مزمت کی گئی اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ عمائدین نے دونوں واقعات میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری میں مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ جرگہ میں جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ جرگہ سے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، کمشنر کوہاٹ، ملک فخر زمان ایم این اے، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر آیوب اور بریگیڈیئر ثاقب گلزار اور ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو ہر حالت میں گرفتار کر کے الضاف کے کٹہرے میں لائیں جائنگے۔ اور معایدہ مری اور دیگر تمام معاہدات پرمن وعن عملدرآمد کیا جائیگا اور ضلع کرم میں مستقل بنیادوں پر آمن وآمان قائم رکھنے کیلئے جرنیلی روڈپر مزید چیک پوسٹس قائم کئے جائیگے اور شرپسند عناصر سے آھنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔اور ضلع کرم میں آمن کیلئے مشران علاقہ کے تعاون سے تمام تراقدامات اٹھائیں جائیں گے