تاج محمد خان ترند کا سروس ڈیلوری سنٹر اور تحصیل بلڈنگ پشاور کا اچانک دورہ

تاج محمد خان ترند کا سروس ڈیلوری سنٹر اور تحصیل بلڈنگ پشاور کا اچانک دورہ

  

    پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے مال و ارضیات تاج محمد خان ترند نے محکمہ مال کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ محکمے کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور پشاور کے تینوں سب رجسٹرار کا ریکارڈ موقع پر قبضے میں لیکر چھان بین کیلئے بورڈ آف ریونیو منتقل کر لیا گیا ہے جس کی شفاف جانچ پڑتال کی جائے گی اس موقع پر سیکرٹری ون بورڈ آف ریونیو افسر علی شاہ، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اعجازالرحمن سمیت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے متعدد حکام موجود تھے۔ معاون خصوصی برائے مال و ارضیات نے تحصیل بلڈنگ پشاور میں واقع سروس ڈیلوری سنٹرز، سب رجسٹرار اور تحصیلداران کے دفاتر سمیت متعدد دفتروں کا دروہ کیا اور موقع پر موجود عوام سے گھل مل گئے اور ریونیو سے متعلق انکے مسائل سنے۔ تاج محمد خان نے موقع پر موجود ریونیو افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ عوام نے اچانک معاون خصوصی برائے مال و ارضیات کو سروس ڈیلوری سنٹر اور رجسٹرار دفتر میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور معاون خصوصی کو موقع پر اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔تاج محمد خان ترند نے موقع پر موجود ریونیو افسران اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے ریونیو افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے میں تمام رکاوٹیں حتم کریں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -