ہنگو‘ مارٹر گولہ زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا‘ نوجوان جاں بحق

ہنگو‘ مارٹر گولہ زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا‘ نوجوان جاں بحق

  

ہنگو(بیورورپورٹ)اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی میں مارٹر گولے بلاسٹ سے 17سالہ نوجوان جاں بحق گھر کو جزوی نقصان اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نثاراحمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی گاوں جانی خیل صبح کے وقت گھر میں کام کررہا تھاکہ پرانے کباڑ میں پڑا مارٹر گولہ بلاسٹ ہو گیا  جس کے نتیجے میں 17سالہ نوجوان زبیر خان ولد حبیب جنان موقع پر جاں بحق ہو گیا  اطلاع ملنے کے بعد اورکزئی پولیس اور بی ڈی ایس یونٹ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید ائی ڈیز کیلئے علاقے کو سرچ کیا جاں بحق ہونے والے زبیر خان کو پوسٹ مارٹم کیلئے غلجو ہسپتال لایا گیا بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ ادا کرکے ابائی علاقے میں سپردخاک کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -