بنوں‘ واپڈا تنصیبات پر پتھراؤ کرنیوالوں کی ضمانتمنظور

      بنوں‘ واپڈا تنصیبات پر پتھراؤ کرنیوالوں کی ضمانتمنظور

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)واپڈا کے خلاف جلوس کے دوران واپڈا تنصیبات پر پتھراؤ کرنے،سڑک بند کرنے اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر مقدمات میں نامزد بلدیاتی نمائندوں،سیاسی کارکنوں،تاجررہنماؤں اور ٹرانسپورٹروں کی ضمانت کنفرم ہوگئی اس سیس قبل انہوں نے ضمانت قبل بی بی اے کی تھی عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سٹی ون کے چیئرمین ملک حشمت علی خان،ملک راحت خان ایڈوکیٹ،چیئرمین ایوب خان ایڈوکیٹ،انجمن تاجران حقیقی کے صدر عبدالرؤف قریشی،ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان،کونسلر راحیل اسلم اور شاہد خان نے کہا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے واپڈا پیسکو کی جانب سے رمضان المبارک،عید اور عید کے بعددن رات میں 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی اور عوام اتنے غصے میں تھے کہ ہم نہ نکلتے تو خواتین واپدا کے خلاف نکلنے پر مجبور تھیں ہم نے رمضان المبارک میں بھی واپڈا حکام اور گرڈ حکام کے ساتھ ساتھ بار بار مذاکرات کئے،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی مذاکرات کئے اور شدید گرمی میں پر امن احتجاج کئے لیکن مذید ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا اور اس اقدام پر واپڈا نے مجور کیا تھا ہماری قربانی کے نتیجے میں آج بجلی لوڈ شیڈنگ20گھنٹوں سے کم ہوکر12گھنٹے ہوگئی ہے انہوں نے کاہ کہ ہم آئندہ بھی بجلی مسائل کے حل کیلئے پہلے آفسرانا ور پولسی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ قوم کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ایف آئی آر،جیل اور ہتھکڑیاں ہمیں اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتی ہیں اور محکمہ گیس کو بھی سخت وارننگ دی کہ اگر گیس والوں نے بھی اپنا قبلہ درست ہ کیا اور عوام کے ساتھ ظلم کا سلسلہ جاری رکھا تو اگلی باری محکمہ گیس کی ہے انہوں نے بھرپور تعاون پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  کے صدر ملک نورزادہ خان احمد زئی اوروکلاء کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے حقو ق کیلئے ہم اور وکلاء ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -