قتل کیس کے الزام میں نامزد 6 ملزمان کی ضمانت درخواست خارج

قتل کیس کے الزام میں نامزد 6 ملزمان کی ضمانت درخواست خارج

  

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج عطاء اللہ جان نے دوہرے قتل کیس کے الزام میں نامزد چھ ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرکے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان اقبال، زاہد، حمزہ، بلال، خیر اللہ اور کفایت پر الزم ہے کہ انھوں نے تھانہ فقیر آباد کی حدود حسن گڑھی میں زبانی تکرار پر فہد اورعثمان پسران فریداللہ پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاتھا، جس پر پولیس نے چار اپریل 2022کو  ملزما ن کے خلاف دفعہ 302,324,148,149کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سیشن کورٹ عبوری دائر کررکھ تھی،تاہم گزشتہ روز جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو معزز عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد تمام نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کرکے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ منتقل کردیا۔ 

۱س

مزید :

پشاورصفحہ آخر -