پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیر اہتمام سمپوزیم 25 جون کو ہو گا

پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیر اہتمام سمپوزیم 25 جون کو ہو گا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن (پیم) کے زیر اہتمام تیرہواں نیشنل سمپوزیم 25 جون بروز ہفتہ صبح 9 بجے ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں ہو رہا ہے جس میں افتتاحی خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف کرینگے۔ اس ایک روزہ سمپوزیم میں محترمہ سعد یہ راشد،سرپرست اعلیٰ پیم، صدر حکیم عبدالحنان،حکیم راحت نسیم سوہدروی اورحکیم عبدالوحید بھی اظہار خیال فرمائینگے۔ اس موقع پر موضوع ”عصر حاضر کے صحی مسائل اور طب یونانی میں اُن کا حل“ سے متعلق مقالہ جات بھی پیش کئے جائینگے جس کی صدارت وائس چانسلر ایگریکلچریونیورسٹی  پشاورکرینگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -