بنوں‘ قتل کیس میں مطلوب اشتہاری گرفتار‘ آلہ قتل بھی برآمد

بنوں‘ قتل کیس میں مطلوب اشتہاری گرفتار‘ آلہ قتل بھی برآمد

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)تھانہ میراخیل پولیس کی کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامعلوم ملزمان ٹریس ہو کر حسب ضابطہ گرفتار، آلہ قتل بیلچہ برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی خصوصی ہدایت پر بنوں پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مذید تیز  کردیں ہیں جو ان کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ میراخیل عبدالصمد قریشی معہ پارٹی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی او محمد ریاض خان خٹک کی قیادت میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ہذا کو  2021 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامعلوم ملزمان(1) مقصود ولد زرولی سکنہ موسی خیل، (2) عبدالقیوم ولد ولی خان سکنہ موسی خیل(3) ن بی بی۔۔۔ کو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹریس کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرلئے گئے۔ایس ایچ او عبدالصمد قریشی نے کہاہے کہ مجرمان اشتہاریوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کا اس وقت تک پیچھا کرینگے جب تک وہ خود کو قانون کے حوالے نہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -