ہنگو میں چرس سمگل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

ہنگو میں چرس سمگل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ہنگو (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اورکزئی پولیس کی ایک اور کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورکزئی نے اورکزئی پولیس کی بہترین انویسٹی گیشن کے نتیجے میں ملزم محمد رحیم ولد عاجز گل قوم قمبر خیل سکنہ میرو درہ جس کے قبضے سے مورخہ 30/07/2021 کو اورکزئی پولیس نے چرس برآمد کی تھی جس کے خلاف FIR نمبر 95 مورخہ 30/07/2021 کو دفعہ 9D CNSA پرچہ دیا گیا تھا۔ آج مورخہ 22/06/2022 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع اورکزئی نے بہترین تفتیش کی بنا پر عمر قید جیل اور 6 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم کو بنوں جیل منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی پی او نثاراحمد خان نے کہاکہ قبائلی ضلع اورکزئی کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کیاجائیگا اور اس ناسور کو پھیلانے والوں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا بہترین انوسٹی گیشن کرنے پر ڈی پی او نے انوسٹی گیشن عملے کو شاباش دیدی۔