جعلی چیک دینے کے الزام میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور بخت عالم نے قرض واپس کرنے کے دوران جعلی چیک دینے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی طارق افغان ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم واحد حسین نے مدعی مقدمہ نیازعلی کو کاروباری لین دین کے دوران 27 لاکھ روپے جعلی چیک دیاتھا جس کے بعد ملزم کے خلاف 489 ایف کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا تھا گزشتہ روز ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔