تحصیل کونسل چارسدہ کا اجلاس‘ گستاخی رسالت ؐکیخلاف متفقہ قرار داد منظور

تحصیل کونسل چارسدہ کا اجلاس‘ گستاخی رسالت ؐکیخلاف متفقہ قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) تحصیل کونسل چارسدہ کا غیر معمولی اجلا س۔ بھارت میں حضورپاک ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف متفقہ قرارد اد منظور، سرکاری محکموں کی جانب سے ممبران کے استحقاق فوری بند کرنے اور منتخب نمائندوں کو اختیارات سمیت مختلف قراردادیں متفقہ طور پر منظور۔ احتیارات نہ ملنے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔اجلاس میں سرکاری محکموں کی عدم شرکت پر  ممبران کا اظہار برہمی۔ممبران کا احتیارات کے حصول کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل چارسدہ کا غیر معمولی اجلاس کنونیئر عبداللہ حقانی منعقد ہوا جس میں چند سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلم درانی، شیراز خان، سہیل خان،مولانا سید عالم اور دیگر ممبران کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو احتیارات دینے سمیت دیگر قرار دادیں پیش کی گئی جس کو کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس میں بھارت میں آپﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور بھارت سے ہر قسم کی سفارتی تعلقات ختم کرنے سمیت ان کی تمام اشیاء کے استعمال سے بائیکاٹ کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اس موقع پر ممبران نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد اب حکوت ان نمائندگان کو احتیارات دینے کے حق دینے سے کترا رہی ہے جس کے خلاف متعدد بار مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔  اگر حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندگان کو فوری طور پر احتیارات نہ دئیے گئے اور تو اس امر کے خلاف نہ صرف صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے بلکہ عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ دوسری جانب تحصیل کونسل اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کی عدم شرکت پر ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا جس پر ممبران نے مستقبل میں شرکت نہ کرنے اور بلدیاتی نمائندوں کا استحقا ق کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسل کے چیئر مین مولانا عبدالروف شاکر نے کہ تمام ناظمین کے حقوق اور احتیارات کے لئے متفقہ طور پر آواز اٹھائینگے، حکومت کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو احتیارات نہ دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے جس کے خلاف ہر فورم کو استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممبران کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کرینگے جبکہ سرکاری افسران سمیت کسی کو بھی عوامی مینڈیٹ کی توہین کی اجازت نہیں دینگے۔اجلاس ختم ہونے پر تمام کونسل ممبران کی جانب سے احتیارات کے حصول کے لئے چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔