صوابی‘ منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ ناکام‘ متعدد گرفتار 

    صوابی‘ منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ ناکام‘ متعدد گرفتار 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برا ٓمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹوپی ایوب خان اور اے ایس آئی ساجد عالم اور ایس آئی الیاس خان کی قیادت میں پولیس نے چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 422گرام آئیس، تین عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کر کے مشتاق علی سکنہ بٹاکڑہ اور فضل ربی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ اس موقع پر ملزم فضل ربی سکنہ بٹاکڑہ نے اے ایس آئی ساجد عالم پر چاقو سے وار کر کے زخمی کیا جسے پولیس نے قابو کر کے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح پر مولی پولیس نے مقدمہ قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری زاہد افسر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے رپیٹر اور کارتوس برآمد کرلی۔جب کہ ایس ایچ او تھانہ لاہور کے ایس ایچ او جواد خان کی قیادت میں پولیس نے ایک موٹر کار سے ایک عدد کلاشنکوف نما رائفل، دو عدد کلاشنکوف بمعہ فکس و گیارہ میگزین اور 420کارتوس برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ پر مولی شہزاد خان نے کارروائی کے دوران 311گرام آئیس اور 2390گرام چرس برآمد کر کے کاشف علی کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -