ماسٹر کارڈ کا MENA ریجن کی ترقی کیلئے مستحکم لیڈرشپ ٹیم کا اعلان

ماسٹر کارڈ کا MENA ریجن کی ترقی کیلئے مستحکم لیڈرشپ ٹیم کا اعلان

  

کراچی (پ ر)ماسٹر کارڈ نے جی سی سی اور وسیع تر خطہ کیلئے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے وسیع تجربہ کے حامل جے۔کے۔ خلیل کی بطور کلسٹرجنرل منیجر تقرری کا اعلان کیا ہے، جو اپنے نئے کردار میں MENA ایسٹ کلسٹر میں ماسٹر کارڈ کے آپریشنز کی قیادت کرینگے۔اپنے نئے عہدے میں خلیل متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، پاکستان، اور عمان کے ذمہ دار ہوں گے،جو ماسٹر کارڈ کے MENA ایسٹ کلسٹر پر مشتمل ہے۔ خلیل کے پاس بینکنگ،حکمت عملی سے مشاورت اور ٹیکنالوجی کا 17سال سے زائد کا تجربہ ہے،وہ ملٹی نیشنل بینکوں،اعلیٰ درجہ کی مشاورتی فرموں اور ٹیک اسٹارٹ اپس میں متعدد عہدوں پر فائز رہے،ماسٹر کارڈ میں مشرق وسطیٰ کے علاقہ کی قیادت کیلئے بطور ماسٹر کارڈ ایڈوائزر شمولیت سے قبل وہ سعودی عرب،بحرین اور لیونٹ میں کنٹری منیجر کے طور پر کام کررہے تھے۔یہ تقرری ماسٹر کارڈ کے پہلے اعلان کے بعد قیادت کی تبدیلیوں کی ایک سیریز کا حصہ ہے،جس میں ماسٹر کارڈ کے EEMEA ریجن کی210مارکیٹوں میں سے 81کو شامل کرنے کیلئے توسیع کی گئی ہے،جہاں ماسٹر کارڈ عالمی سطح پر کام کرتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -