پولیس سندھ سے ہمارے امیدواروں کو اغوا کررہی ہے، عمران اسماعیل

پولیس سندھ سے ہمارے امیدواروں کو اغوا کررہی ہے، عمران اسماعیل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پولیس سندھ بھر سے ہمارے امیدواروں کو اغوا کررہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ صرف پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ سندھ پولیس، الیکشن کمیشن سے بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس سندھ بھر سے امیدواروں کو اغوا کررہی ہے، دوسری طرف الیکشن کمیشن فارم ریجیکٹ کررہا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ان جماعتوں سے شفاف انتخابات کی امید رکھیں؟ جو ایک وارڈ کی سیٹ پر ڈی سی، ایس پی کو لگاکر لوگ اغوا کررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -