ریحانہ لغاری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات 

ریحانہ لغاری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے اسمبلی میں ملاقات کی۔اس موقع پر قونصل  جنرل متحدہ عرب امارات نے کراچی میں قائم متحدہ ارب امارات کے ویزاآفس کے قیام اورسہولیات کے بارے میں معلومات دیں۔ قونصل جنرل نے سندھ اسمبلی میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی۔ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی جانب سے قونصل جنرل کوسندھ اسمبلی کی نئی اورپرانی تاریخی عمارتوں کودورہ بھی کروایا گیا۔ ملاقات میں مہمان قونصل جنرل کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اوراجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات معاشرے میں خواتین کے قیادتی کردارکوسپورٹ کرتا ہے۔ سندھ میں خاتون اسپیکرکودیکھ کربہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو ویزے کی سہولیات میں نرمی وآسانی فراہم کرنے کے لئے سسٹم کو مسلسل اپ ڈیٹ اور آسان بنارہے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے کہا کہ سندھ اسمبلی تاریخی عمارت ہے۔سندھ اسمبلی نے خواتین کے تحفظ سمیت دیگرموضوعات پر دیگرصوبوں سے زیادہ و بہترقانون سازی کی ہے۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کابرادراسلامی ملک ہے جس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے۔