20 منٹ کی بارش سے حکومتی کارکردگی سامنے آگئی ہے، حافظ نعیم

20 منٹ کی بارش سے حکومتی کارکردگی سامنے آگئی ہے، حافظ نعیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ رات 20 منٹ کی بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آ گئی ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب نے دیکھ لی۔انہوں نے کہا کہ شارعِ فیصل پر کروڑوں روپے لگا دیے، نکاسی آب کا نظام ٹھیک نہیں ہوا۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی بڑا پروجیکٹ کراچی کے لیے نہیں بنایا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پہلے اندرونِ سندھ سے کراچی ٹرانسفر کرتے ہیں، پھر اندرونِ سندھ میں نئی بھرتیاں کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھرتیوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے، سندھ حکومت کا کام صرف لوٹ مار ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابت رکوانے عدالت گئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں، مرضی کے نتائج کے لیے جیالے آر اوز لگائے جا رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ذرا سی بارش ہوتی ہے اور بجلی بند کر دی جاتی ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ لوٹ مار میں سب شریک ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -