پیپلزپارٹی کو عوام سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے،اسلام الدین شیخ

پیپلزپارٹی کو عوام سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے،اسلام الدین شیخ

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے خود بخود فنا ہو رہے ہیں پی پی عوام میں سے ہے اور عوام ہی پی پی ہے مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں پی پی کو عوام سے کوئی جدا نہیں کر سکتا پی پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور لوگوں کی جوق درجوق شمولیت سامنے والوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے سکھر کی تعمیر و ترقی سمیت اسے خوبصورت بنانے میں تاجر برادری کا کردار قابل ستائش اقدام ہے تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ سکھر آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الاہی بخش شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سابق مئیر سکھر ارسلان شیخ و دیگر موجود تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر اسلام الدین شیخ نے مزید کہا کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑیگی،۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -