آرٹیکل 63A کی تشریح پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست دائر

  آرٹیکل 63A کی تشریح پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست دائر

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کے معاملے میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرِ ثانی کے لیے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔سپریم کورٹ بار کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرِ ثانی کی جائے۔عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کے پیرا گراف پر نظرِ ثانی کر کے رائے واپس لی جائے۔سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کی منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلافِ آئین ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے، آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔

 سپریم کورٹ بار

مزید :

صفحہ اول -