پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کےمقدمات، عمران خان ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان ایف 8 کچہری پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے 10 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا ، سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ۔ ایف 8 کچہری کے باہر اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی ۔
سابق وزیر اعظم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سےرجوع کیا گیا۔