سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فہیم خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فہیم خان ...
سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فہیم خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل معاملے میں تحریک انصاف کے رکن فہیم خان کی فوجداری مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیا اور پی ٹی آئی رہنما فہیم خان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے علی حیدرگیلانی کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا جبکہ ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے رکن فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل کے خلاف بھی کارروائی شروع ہوئی تھی ، فہیم خان نے اپنے خلاف کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جسے عدالت نے آج مسترد کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -